Advertisement

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں رہا

پاکستان کے گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا  کوئی امکان نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) میں پاکستان کے گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان نہیں رہا تاہم آج شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے دیے  گئے27 ایکشن پوائنٹس میں سے 6 پر عملدرآمد باقی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو فراہم کردہ ایکشن پوائنٹس میں بقیہ ایکشن پوائنٹس میں سے زیادہ تر اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعقلہ ہیں۔  ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی رپورٹ میں پاکستان کے 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد تسلیم کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکال لیا جائے گا اور فروری کی پلانری میں پاکستان کو ان سائیٹ وزٹ مل سکتا ہے جس میں ایف اے ٹی ایف کے اراکین پاکستان کا دورہ کر کہ ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ  ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان میں 16 مرتبہ قانون سازی کی گئی ہے۔

آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھارت کی میوچل ایویلیوایشن کرے گا جس میں 44بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کاجائزہ لینےکاامکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version