Advertisement

پی ڈی ایم کے جلسے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کریں گے، ضیاء لانگو

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو حکومت کی جانب سے بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی سے متعلق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ پی ڈی ایم قائدین موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلسہ منسوخ کردیں۔

ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ آج مستونگ میں 6 دہشت گرد موجود تھے 4 مارے گئے 2 کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں

بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی

بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی...

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے فورسز کوشاں ہیں۔

Advertisement
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی الرٹ سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں، ماضی میں بلوچستان میں سیکڑوں واقعات ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پر بھی  حملے ہوئے ہیں ایسے میں پی ڈی ایم قیادت کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم قیادت جلسے کے حوالے سے ہمارے اٹھائیس نکات ہیں جس کے مطابق ہم رہنماؤں کوبلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نیکٹا کی جانب سے آئندہ دنوں میں بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جام کمال خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اورماڑہ اور مکران میں گزشتہ چند واقعات واضح علامات ہیں کہ دشمن کچھ بھی کر سکتا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ غیر سنجیدہ اپوزیشن اس عمل کو کس طرح لیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version