Advertisement

بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، عمران اسماعیل

گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ  بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، وفاق کی جانب سے اس پر کوئی قبضہ نہیں کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے بتایا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئی لینڈ منصوبہ سے 50 بلین ڈالر آئیں گے اور اس ضمن میں وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرینگے کیونکہ اتنا بڑا منصوبہ وفاق اکیلا نہیں بنا سکتا ہے اس لئے خواہش ہے سندھ حکومت ساتھ دے۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ دو نئے شہر آباد کیے جائیں کیونکہ آئی لینڈ منصوبہ سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوگا جبکہ آئی لینڈ ڈویلپ ہونے سے سندھ میں سیاحتی ترقی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی لینڈ سے ریونیو سندھ حکومت کو ملے گا اور اس ضمن میں سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، تمام دنیا سے لوگ وزیراعظم ہاوس میں رابطہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم روزانہ بڑی مقدار میں گندا پانی اور سولڈ ویسٹ سمندر میں پھینک رہے ہیں جس کے باعث سمندر کے پانی کا رنگ تک تبدیل ہوگیا ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت بنڈل آئی لینڈ کے پانی کو صاف کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ہم بھی سندھ کے بیٹے ہیں اس لئے یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ پر کوئی قبضہ کرنے جارہا ہے جبکہ سیاسی اختلاف ایک طرف، ہم پاکستان کی ترقی کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version