کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پانچ مزدور سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

