Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرے کو چودہ ماہ مکمل، رپورٹ جاری

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کی فسطائی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال 5 اگست کو نافذ کئے جانیوالے فوجی محاصرے سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے معمولات زندگی مسلسل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل ہونے کے موقع پر آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 6 خواتین سمیت 253 کشمیر یوں کو شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرنے کے بعد انہیں مجاہد یا ان کے ساتھی قراردیتے ہوئے جعلی مقابلوں میں شہید کردیا جاتا ہے۔

بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے کم سے کم ایک ہزار 498 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 14 ہزار 96 افراد کو گرفتار کیا اور 89 خواتین کی بے حرمتی کی اور 968 گھروں یا عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

حریت رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، خواجہ فردوس ، محمد یوسف نقاش، عبدالصمد انقلابی اور جموںمیں قائم جموںوکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارت نے اپنے فوجیوں کو جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران کشمیریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

Advertisement

انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم پر بھارتی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version