Advertisement

پاکستان اور تھائی لینڈ کے سیاحی اور معیشی تعلقات مضبوط ہیں، اعجاز احمد شاہ

تھائی لینڈ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے سیاحتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی تھائی لینڈ کے سفیر پورنپوپ امپیدھایا سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کورونا صورتحال پر قابو پانے پر تھائی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو مبارکباد دی جبکہ کورونا کے دوران تھائی طالبعلموں کی ملک واپسی سے متعلق وزارت داخلہ کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تھائی سفیر پورنپوپ امپیدھایا نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان تھائی طالبعلموں میں انتہائی مقبول ہے

اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے سیاحی اور معیشی تعلقات مضبوط ہیں

Advertisement

اعجاز احمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا جبکہ جس حد تک ممکن ہوا تھائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے-

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونہ صورتحال اب کافی حد تک بہتر ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی امید یے-

تھائی لینڈ کے سفیر اور وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ہونے والی ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں دو طرفہ امور میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version