نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور ایک سزا یافتہ مجرم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ہفتوں کیلئے اجازت لی گئی جس کے بعد ضمانت ملی اور اب چھ ماہ ہو گئے ہیں نواز شریف واپس نہیں آئے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سب سے پہلے نواز شریف کو واپس لانا ہے اور اس ضمن میں لندن میں چار ممالک سے نواز شریف رابطے میں ہیں، اس سے متعلق حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرینگے انکو لانے کی کوشش کرینگے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت کو ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ عدالتیں نواز شریف کو بھگوڑا قرار دے چکیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھارت کیساتھ کاروبار کو ملکی مفاد پر ترجیح دی ہے کیونکہ نواز شریف ہندوستان کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے ان کے ایجنڈے پر چل رہا ہے اداروں کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔
غلام سرور نے کہا ہے کہ پوری قوم کی ایک سوچ پیدا ہو چکی اپوزیشن کی ایک کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا اور اے پی سی سے بھی کچھ ہونے والا نہیں ہے اس لئے جو احتجاج کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کا کھائیں اور پاکستان کے خلاف باتیں کریں ایسا نہیں ہو سکتا ہے، یہ سارے پٹے ہوئے کردار ہیں ان کی آواز پر کوئی باہر نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News