نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے خواجہ آصف کو طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو اقامہ کیس میں طلب کرلیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں غیر ملکی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو نیب پیش ہونے کے لیے پابند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر الیاس سلمان کو کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست بھی جمع کروائیں۔
نیب کے نوٹس کے مطابق خواجہ آصف اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروائیں اور یہ بھی بتائیں کہ اقامہ کی مدت معیاد کب ختم ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News