وزیر اعلیٰ سندھ سے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کراچی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کرنا چاہتے ہیں۔ سجاول میں کیڈٹ کالج قائم ہونے سے ماہی گیروں کے بچوں کو اچھی تعلیم کا موقع ملے گا۔
پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو نیا کیڈٹ کالج قائم کرنے میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مراد علی شاہ نے نیوی کے نئے کمانڈر کراچی کو روایتی تحائف بھی دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

