کراچی میں شیرشاہ کے قریب گودام میں خطرناک آتشزدگی

کراچی میں شیرشاہ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ کے قریب حب ریور روڈ پر گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے دیا گیاہے۔8 فائر ٹینڈرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرکے ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ہے ۔
اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی مدد کے لیے ہزاروں گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں ۔آگ کی شدت کے پیش نظر مزید ٹینکرز بھی روانہ کیے جارہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں ۔فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس سیل کے ذمہ دار افسران آتشزدگی کے مقام پر کولنگ پروسس مکمل ہونے تک موجود رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News