Advertisement

دس نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ  دس نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر ریلوے شیخ رشید  نے کہا کہ  10 نومبر سے چمن ایکسپریس، موہنجودڑو اور 30 نومبر راولپنڈی سے لاہور بحال ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ  پندرہ سے بیس ٹرینیں نجی شعبے میں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  حالات کافی ابتر ہو گئے ہیں جس میں سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے۔ ایاز صادق  نےنوازشریف کی تھپکی پر یہ بیان دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا اس میں کوئی شک نہیں  کہ ملکی سالمیت اور جمہوری نظام کے ضامن اداروں پر حملہ غیر ملکی ایجنڈا ہے ۔  سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے  لیکن ریاست سے لڑائی حق نہیں یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ  اندرونی انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو پچھتانا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلز پارٹی نے بہت سیاست کی، مولانا فضل الرحمان کے چھ فی صد ووٹ ہیں ،قومی اسمبلی میں نو سیٹیں ہیں، وہ حکومت میں کوئی کلیدی کردار ادا نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  عقل کے اندھوں کو نہیں پتہ کہ سیاست کس دوراہے پر داخل ہو گئی ہے نتیکہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ سیاست دانوں کو عقل کے ناخن لینا چاہیئں ،حالات کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ   عمران خان کہیں نہیں جا رہے ،فروری میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version