Advertisement

سویڈن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

سویڈن  کے نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر سویڈن نامزدگی پر ظہور احمد کو مبارکباد  پیش کی ۔

وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران ظہور احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سویڈن  کے لیے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کا انتخاب کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی خاصی تعداد میں موجود ہے جو مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور سفیر تعیناتی سے پاکستان اور سویڈن کے مابین تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

نامزد سفیر برائے سویڈن ظہور احمد نے وزیر خارجہ کی طرف سے حوصلہ افزا کلمات اور خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version