Advertisement

مہنگی ترین بجلی معاہدے کرنے والے ہمیں بھاشن نہ دیں، ڈاکٹر شہباز گِل

Shahbaz Gill reacts on the statement of Maryam Auragzeb

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کے دوران مہنگی ترین بجلی معاہدے کرنے والے ہمیں بھاشن نہیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ آخری سال میں گردشی قرضوں کی مد میں 6 سو ارب عوام کے سروں ہر تھوپ کر گئی تھی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مہنگی ترین بجلی کے معاہدوں میں مال بنانے والے ٹرانسمشن لائنز لگانا بھول گئے جس کے بعد ن لیگ کی مہربانیوں کی وجہ سے ماہانہ  گردشی قرضوں میں 38 ارب کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ RTS اُن حیلے بہانوں میں سے ایک ہے جو صرف کرپشن کے سوال پر یاد آتا ہے جبکہ شہباز شریف 8 ماہ ضمانت پر رہے اور اس دوران کورونا، کمر درد اور بہانوں کے سوائے کچھ نہ پیش کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version