Advertisement

پی ڈی ایم کے جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطاء ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

قانون سازی

جے یو آئی ایف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ جعلی حکومت کے  پی ڈی ایم کے جلسوں سے اوسان خطاء ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا اور اگر حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو وہ گھر چلی جائے کیونکہ ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناجائز اور نالائق ہے،آج عوام چیخ رہی ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل کوئٹہ میں کامیاب اور تاریخی اجتماع ہو گا اور اس کے لئے کوئٹہ ہمارا کارواں چل پڑا ہے جو کہ رکے گا نہیں

بعد ازاں کوئٹہ میں مریم نواز کا مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج میں کوئٹہ کے ورکرز کی ناراضگی دور کرنے آئی ہوں۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کیا تھا اور اب اسے عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ اس سلیکٹڈ کے بس چند دن رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا کرو کے اس جعلی حکومت سے ہمیں جلد نجات ملے کیونکہ عوام کو یہ فکر ہے کہ بچوں کو روٹی دیں یا بیماریوں کو ادویات فراہم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version