Advertisement

وزیر داخلہ کی عوام سے اپیل

اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے ملک بھر کی عوام سے کورونا کی صورتحال پر عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا کی صورتحال پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں اگر کورونا کا ریٹ % 6 سے اوپر آگیا ہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے اور اگر دوبارہ لاک ڈون ہوا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک مین اگر دوبارہ لاک ڈاون ہوا تو غریب آدمی کے لئے روزی کمانا مشکل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ کورونا وائرس کی متوقع صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی آمد اور کورونا کیسز میں اضافے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے شہریوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں این سی او سی کے دیے گئے نمبر پر شکایت بھیج دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version