ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نئے نیول چیف نامزد
ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نئے نیول چیف نامزد ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمدامجدخان...

صدر مملکت سے سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے الوداعی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔
صدر مملکت نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی خدمات کو سراہا۔
صدر عارف علوی نے پاکستان نیوی کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کی کمان نئے نامزد نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کے سپرد کریں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News