رحمان ملک کے خلاف امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
پیپلزپارٹی رہنما رحمان ملک کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست امریکی بلاگر خاتون سنتھیارچی نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دس سال قبل اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس لئے ان کیخلاف زنا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوسری جانب رحمان ملک کی جانب سے اس خاتون کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی کہ خاتون نے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اس لئے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دن دوبجے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے شام ساڑھے سات بجے سنا دیا گیا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی درخواستیں مسترد کردیں ہیںَ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

