Advertisement

آزادی ایک بڑی نعمت ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور کشمیر کے لوگ اس کے لئے ہی جدوجہد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر کو ہم یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت کشمیر میں ظلم کی داستانیں لکھ رہا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کشمیری مظالم پر مبنی تصویریں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی برداری کے دوہرے پن کا شکار ہے جبکہ انٹرنیشنل ہیومن آرگنائزیشن معمولی بات پر فتوے دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں جبکہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لئے بھرپور آواز اٹھائی ہے کیونکہ وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version