Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

fo-2

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا غیر انسانج و غیر قانونی محاصرہ 444 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند روز میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ 60 سے زائد نہتے کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کئی انگریزی اخبارات کے دفاتر سیل کر دئیے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا بھارتی طاقت کا پول بالاکوٹ اور لداخ میں کھل چکا ہے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان کے الفاظ کی بجائے عمل بولے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گلبدین حکمت یار اور عبداللہ عبداللہ کے دورے پاکستان کی جانب سے امن عمل شراکت داروں رسائی کی کوشیشوں کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ جلال آباد بھگدڑ کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھرپور ہمدردی کرتے ہیں بھگدڑ پاکستانی قونصل خانے سے 5 میل دور ایک اسٹیڈیم میں مچی جس کے انتظامات افغانستان کی صوبائی حکومت دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میوچل ایویلیوایشن ریوئیو میں امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف 44 بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version