Advertisement

فیصل جاوید پاک-فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر  فیصل جاوید  پاک-فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی  سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  فرانسیسی صدر کی جانب سے رسالت مآب خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے حوالے سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت پر  پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  پاک-فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ کو بھجوا دیا ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  فرانسیسی صدر نے رسالت مآب خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے خلاف توہین آمیز خاکوں کی حمایت کی، فرانسیسی صدر کی جانب سے اس قبیح عمل کی حوصلہ افزائی سے یورپ میں اسلاموفوبیا کو مزید ہوا ملے گی۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سمیت تمام عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت تقسیم کی شکار ہوگی اور شدت پسندی بڑھے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  نازی ازم کی طرح مقدس ہستیوں کی ہتک و توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی وقت کا تقاضا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت کو اس نقصان کا اندیشہ ہے جو نازی یا نسل پرست نہ پہنچا سکے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  وزیراعظم فرانسیسی صدر کے اقدام پر واضح اور دوٹوک مؤقف اپنا چکے ہیں۔ اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی فرانسیسی منطق ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کے اس رویے کے خلاف میں فوری طور پر پاک-فرانسیسی فرینڈشپ گروپ کی سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں۔ میری پرزور سفارش ہے کہ پارلیمان کی سطح پر قائم اس گروپ کو مکمل طور پر تحلیل کردیا جائے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  ناموس رسالت ﷺکے حوالے سے متفقہ ردعمل ہماری مذہبی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version