Advertisement

کوئی حربہ بھی حکومت کو بچا نہیں سکتا، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب کوئی حربہ بھی حکومت کو بچا نہیں سکتا پی ڈی ایم کی باقی سیاسی قیادت سے مل کر جمہوریت اور ووٹ کی عزت کو بحال کرنے کے لئے جنگ لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے مقامی ہوٹل میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ سب کے سامنے آ چکا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس تحریک کا آغاز جمعہ کے روز ہو رہا ہے ن لیگ اسکا ہراول دستہ ہے جس اتحاد اور جذبے کیساتھ جس تحریک کا آغاز کر رہے ہیں پورے ملک میں اس کی پذیرائی ہو رہی ہے، پی ڈی ایم کی باقی سیاسی قیادت سے مل کر جمہوریت اور ووٹ کی عزت کو بحال کرنے کیلیے اس جنگ کو استعمال کرینگے۔

انہوں نے کہا بڑے بڑے حربے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن کوئی رکاوٹ یا ہر بہ اس حکومت کے خاتمے کو اب روک نہیں سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا بھٹو خاندان کو نکال کر کسی نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی اس خاندان نے دیں ہیں، ماضی میں ہم نے غلطیاں کی لیکن ایک شخص نے نظریاتی سیاست کا قدم اٹھایا ہے جبکہ نواز شریف اپنی ذاتی اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہا وہ عوام کے اقتدار کی جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ ستر سال میں بار بار آئین پامال کیا گیا جب تک آئین کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی یہ تحریک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version