Advertisement

یورپی یونین کے سرمایہ کار پاکستان کی اقتصادی ترقی میں شامل ہو سکتے ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ  یورپی یونین کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر اندورولہ کامنارہ  نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا۔

اسپیکر  قومی اسمبلی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت حاصل ہونے والی تجارتی رعایتوں میں یورپی یونین کے کردار  کو سراہتے ہوئے کہا کہ  یورپی یونین کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ملک کی اقتصادی ترقی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ  پُرامن افعانستان پاکستان اور خطہ کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement

یورپی یونین  کی سفیر نے کہا کہ  یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہے،پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہےہیں۔

سفیر یورپی یونین نے کہا کہ  پارلیمانی تعاون بڑھانے کے لیے یورپی یونین کا مشن کردار ادا کرتا رہے گا۔ یورپی یونین پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی خصوصاً بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version