نئے پاکستان میں آٹے کی قیمت 80 روپے کلو ہوگئی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں آٹے کی قیمت 80 روپے کلو ہوگئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ ن کے خلاف ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت سامنے نہیں لا سکی۔
احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی دونوں کے اپوزیشن لیڈر گرفتار ہیں۔ہم کو انتقام کا نشانہ بناکر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید حکومت بچ جائے مگر اب حکومت نہیں بچے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیانیہ مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت تباہ ہوئی ،جھوٹ ہے۔ہم کیسے کرپٹ لوگ تھے کہ غریب کو 34 روپے کلو آٹا ملتا تھا۔ آج غریب آدمی کا اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینا مشکل ہوگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نئے پاکستان میں آٹے کی قیمت 80 روپے کلو ہوگئی ہے۔یہ کیسے حاجی اور ایماندار ہیں جن کے دور میں آٹا 80 اور چینی 115 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ چور کون ہے ،پرانے پاکستان والے یا پھر نئے پاکستان والے۔
انہوں نے کہا کہ وقار مسعود کو معاون خصوصی کیوں بنا یا گیا ہے۔اب آپ مسلم لیگ ن کی ٹیم کے معاون خصوصی رکھ رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے مشیر جواب دیں کہ آئین کی کس شق کے تحت یہ این آر او دے سکتے ہیں؟
احسن اقبال نے کہا کہ جو مقدمہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پر درج ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

