مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار

کراچی پولیس نے مزارقائد بے حرمتی کیس جھوٹا قراردے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کرادیا ہے۔
پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات مقدمے سے خارج کردیئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا جبکہ مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ نظرنہیں آرہا ہے۔
چالان میں کہا گیا کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کے لئے بند تھا۔
استغاثہ نے اسکروٹنی نوٹ میں کہا ہے کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ مینٹی ننس آرڈننس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم اگر ایس ایچ او چاہے تو مزار قائد آرڈیننس کے لئے براہ راست علیحدہ کیس داخل کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

