شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مرحومہ والدہ بیگم شمیم اختر کو جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی آج صبح خصوصی پرواز سے لندن سے پاکستان پہنچا تھا جسے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے وصول کیا تھا۔
بعد ازاں شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں مفتی راغب نعیمی نے بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ پڑھائی، جس میں شریف خاندان کے لوگوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

