Advertisement

حکومت نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم کروڑوں نوکریاں دیں گے، شبلی فراز

Shibli Faraz tweets about PDM gathering on opposition

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  حکومت نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم کروڑ وں نوکریاں دیں گے۔

مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا کہ   حکومت نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم اتنے کروڑ نوکریاں دیں گے۔  ہم کاروبار  کے لیے بہتر مواقع پیدا کرکے نوکریاں پیدا کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  ہماری حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات  کے لیے ایک قابل ٹیم بنائی ہے۔ ہمارا مقصد اداروں کو فعال بنانا ہے تاکہ وہ بہتر پرفارم کرسکیں۔ جب لوگ میرٹ کی بنیاد پر آئیں گے  تو ادارے ایمپلائمنٹ بیورو بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت اضافی ملازمین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ۔جو کام ہم کررہے ہیں کسی بھی حکومت  کے لیے سخت ترین فیصلے ہیں لیکن  ہم مقبولیت کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں غیر ذمہ داری کا ثبوت نہ دے،  کورونا ایک مہلک مرض ہے۔ جلسے کورونا  پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  کورونا حکومت کی اختراع نہیں ایک حقیقت ہے،  اگر ہم ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو پڑوسی ملک جیسا حال ہوگا۔ اسپتالوں پر بوجھ بڑا تو براہ راست اپوزیشن رہنما ذمہ دار  ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کابینہ میں ردوبدل کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے۔وزیراعظم بہتر جانتے ہیں کس کھلاڑی کی پوزیشن کس وقت تبدیل کرنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version