Advertisement

پی آئی اے کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ای سی سی اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈہ منظوری  کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلا س میں  پاک ایران سرحد پر باڑ  کے لیے اضافی فنڈز کی سمری  بھی پیش کی جائے گی ۔  آرمی کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ  کے لیے گرانٹ کی سمری  بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی کی انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کے لیے گرانٹ کی سمری پر  بھی غور ہوگا  جبکہ  سیسنا ائیر کرافٹ کی مینٹیننس کے لیے فنڈز وزارت دفاع کومنتقل کرنے کا معاملہ  بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement

 برطانیہ میں کیسز کی پیروی کے لیے سولی سائٹر کی خدمات کے لیے اخراجات کے معاملہ پر غور ہو گا  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین فارغ کرنے کی سمری  بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم تیار کی گئی  ہے۔ رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔

اسکیم کے تحت ملازمین کو ڈھائی سال میں ادائیگی کرنے کی تجویز  پیش کی گئی ہے۔ پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔

پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لیے 7 سے ساڑھے 7 ہزار ملازمین رکھنے کا منصوبہ بھی زیر غور آئےگا۔

اس کے علاوہ مقامی طور پر سمز اور اسمارٹ کارڈز کی تیاری  کے لیے کمیٹی کے قیام پر  بھی غور ہو گا ۔  آم اور کینو کی ایکسپورٹ  کے لیے کمیٹی کے قیام کی سمری  بھی پیش کی جائے گی ۔ پی پی ایل بشر سے تھرڈ پارٹی کو گیس فراہمی کی سمری  بھی پیش کی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version