Advertisement

کورونا کے باعث وزیراعظم نے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی، شاہ محمود قریشی

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے معاشی مضمرات کو کم کرنے کیلئے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر کے دارالحکومت نیامے میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اسلاموفوبیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ،مسئلہ فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی کو فعال اور مستحکم بنانے اور مسلم امہ کیلئے ڈاکٹر یوسف العثیمین کی بطورِ سیکرٹری جنرل او آئی سی خدمات کو سراہا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور بہت سے مسلم ممالک بھی کورونا وبا کے معاشی مضمرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے معاشی مضمرات کو کم کرنے کیلئے اور کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ااسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے، ایک مضبوط قرارداد کے ذریعے دنیا بھر کو ایک واضح پیغام دیا جائے تاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کی تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہبھارت عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی جانب سے دی جانے والی مسلسل اور بھرپور حمایت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version