Advertisement

سلیکٹڈ حکومت سے آزادی چھینیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت کی عوام کے ساتھ ہم مل کر سلیکٹڈ حکومت سے آزادی چھینیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ،گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے ووٹ کا تحفظ کریں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماضی میں اسلام آباد میں حکومت بنانےوالا گلگت میں جیتتا تھا لیکن اب گلگت  میں جیتنےوالا اسلام آباد کا حکمران ہوگا۔

قبل ازایں مریم نواز نے کہا کہ آپ لوگوں کا احسان ہمیشہ یاد رکھو گی، آپ لوگوں نے بہت پیار دیا ہے، جتنی محبت میری والدہ نے دی اتنی محبت یہاں کے ماوں نے دی ہے، عوام کی اس سمندر سے لگ رہا ہے اس دفعہ شیر دوبارہ آئے گا، پورے گلگت بلتستان کو حفیظ الرحمن پر فخر ہے، جو اس تمام مشکلات میں کھڑا رہا وہ سونے میں تولنے کے قابل ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لوٹوں کی روایت کو توڑنا پڑے گا، لوٹوں کی جگہ غسل خانوں میں ہے۔

Advertisement

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وفاق میں بد زبانوں کی اور جھوٹوں کی حکومت ہے، ووٹ چوروں کو معلوم ہوگیا اور گلگت بلتستان کے عوام نے پہچان لیا ہے، 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دینے کا وقت آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version