عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیاب ہوگی، زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیاب ہوگی، ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سابقہ ادوار میں لوگوں کو تعلیم سے محروم رکھا گیا، یہاں کھیلوں کی سہولیات نہیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر زون میں ہوٹل، ہسپتال، سکول، پٹرول پمپ سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ دس زونز بن جائیں گے تو یہاں کے لوگوں کے پاس وافر روزگار ہوگا، دیگر صوبوں سے لوگ آ کر یہاں روزگار حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو کوٹہ دیا جائے گا تاکہ وہ بھی تربیت حاصل کر کے بیرون ملک جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی ضرور کامیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News