اپوزیشن جماعتوں کا گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات میں اتفاق رائے سے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں جماعتوں کے گلگت بلتستان کے صدور انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے حکمت عملی طے کریں گے کیونکہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں حصہ لینا پری پول دھاندلی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں وفاقی حکومت کی مداخلت گلگت بلتستان کی عدالت اور انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے تاہم علاقائی اور قومی مضمرات کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف انتخابات بنائے جائیں۔
پی ڈی ایم قوم اور ملک کو ووٹ، قومی ترقی چور، عوام پر مہنگائی اور معاشی ظلم ڈھانے والی سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News