Advertisement

پاکستان معاشی رابطے کا مرکز بننا چاہتا ہے، معید یوسف

معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی رابطے کا مرکز بننا چاہتا ہے جو دنیا کو اقتصادی بیس اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف کی آسٹریلیائی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شو سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں کوویڈ 19 اور اقتصادی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیاہے اور آسٹریلیائی ہائی کمشنر کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ڈپلومیسی میں دلچسپی  کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

دوران ملاقات پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین معاشی سفارت کاری کے فروغ کے سلسلے میں روڈ میپ بنانے میں دلچسپی دیکھائی گئی ہے جبکہ معاشی رسائی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فٹیف کی گرے لسٹ سے باہر لایا جانا چاہئے کیونکہ پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز کو پورا کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال پاکستان کے معاشی زونز میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی  ہے لہذا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو خطے میں تنازعات روکنے کے لیے کہے دنیا کو کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرنی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version