Advertisement

باشعور عوام ملکر حکومت کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام بہت باشعور ہیں وہ حکومت کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے،ایسی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو اپنا ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے تاہم بلاول نے الزام بھی لگایا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں صوبہ بدر کرنے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی آئین اور قانون بنانے والی پارٹی ہے اسی لئے عدالت کا فیصلہ مان کر الیکشن کمپین بند کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے گزارش ہے کہ اس الیکشن کو متنازعہ بنانے سے روکے کیونکہ پوری دنیا کی نظر گلگت بلتستان کے الیکشن پر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی گئی تو اس الیکشن کے بعد یہاں شدید احتجاج ہوگا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ایسی نوبت نہ آئے اور یہاں امن ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے اور ایسے میں اگر یہ جماعت جیتے تو خدشات تو ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version