Advertisement

بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل

دفتر خارجہ

زاہد حفیظ چوہدری کہتے ہیں پاکستان بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے ہاکستان پر لگائے گئے الزمات کی تردید کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مودی کے الزمات مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، پاکستان کی جانب بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزئر کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا تیز کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان نے ڈوزئر میں پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی، معاونت، مالی اعانت اور منصوبہ بندی عمل درآمد شواہد پیش کیے،بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف الزمات حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں تاہم سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی جھوٹے بیانیے کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا عالمی برادری کو خبردار کیا ہے بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، بھارت دہشت گردی کے پھیلاؤ کی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اقوام متحدہ بین الاقومی قانون اور علمی معاہدوں کے تحت جرم کا مرتکب ہوا ہے۔

Advertisement

عالمی برادری اجتماعی طور پر بھارت کا محاصبہ کرے، عالمی برادری دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں ملوث بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ پاکستان کے فراہم کردہ شواہد کی بنا ہر کارروائی کرے، اقوام متحدہ بھارت پر زور دے کے بھارت دہشت گردانہ ریاستی پالیسی کو ترک کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version