Advertisement

گیس سے بجلی پیدوار کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی شہر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کے الیکٹرک نے گیس سے بجلی پیدوار کا نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سے بجلی پیداوار کے نئے منصوبے کے معاملے پر کے الیکٹرک نے اوگرا کو گیس سے بجلی پیدا کرنے والے 900 میگا واٹ یونٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے کے الیکٹرک گیس سے بجلی پیداوار کے نئے یونٹ کے لیے درخواست قبول کرلی ہے، دوسری جانب اوگرا نے کے الیکٹرک کی دخواست پر اعتراضات کے لیے درخواستیں بھی طلب کرلیں ہیں۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں بڑھتی بجلی طلب پر 250 ملین مکعب فٹ گیس سے بجلی پیدوار کے نئے منصوبے کی درخواست دی ہے اور کے الیکٹرک کے بن قاسم تھری گیس منصوبے سے بجلی پیداوار سے متعلق اعتراضات سامنے نہ آنے پر اوگرا این او سی جاری کردے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک گیس سے بجلی پیدوار منصوبے کو بن قاسم پاور سپلائی تھری کا نام دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version