Advertisement

پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  ہے کہ  تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل  طور پر تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

Advertisement

کور کمانڈرز کانفرنس میں  ملک کی داخلی سلامتی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  لائن آف کنٹرول سمیت ملکی سرحدوں کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کی مثبت پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Advertisement

کور کمانڈرز کانفرنس  میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے ناقابل تردید ثبوت  پر بات کی گئی اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی  پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

کور کمانڈرز نے کہا کہ   بھارت کی سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی کوششوں، دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد اور تربیت سے خطے کے امن و سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ  پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے  لیے مکمل  طور پر تیار ہے۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی و استحکام کے لیے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہمارا فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version