Advertisement

کراچی کے دو ضلعوں میں لاک ڈاؤن نافذ

lockdown will be imposed in the areas of district central by 20 November

کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو / اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے سے ضلع وسطی کے مخصوص علاقے 14 روز کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا  ہے جس کے مطابق ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے تمام...

نوٹیفکیشن کے مطابق عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے جبکہ دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کے علاقے سیل ہوں گے۔

Advertisement

نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔

ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا تاہممائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 20 نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

اسکے علاوہ ضلع غربی گلشن معمار اور سرجانی ٹائون میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر غربی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے  جس کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی میں 14 روز کے لئے لاک ڈاؤن نافذ رہے گا تاہم اسسٹنٹ کمشنر، رینجرز اور پولیس کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version