Advertisement

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خطرے کے اظہار پر وزیر خارجہ کا رد عمل

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ہندوستان کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کے حالیہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ جینو سائیڈ واچ کے سربراہ کا بیان ہمارے موقف اور نکتہ ء نظر کی تائید ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، پہلے ہی سے مختلف فورمز پر اس تمام صورتحال کی نشاندہی کر چکا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کرتا چلا آرہا ہے، ہماری تشویش کل بھی درست تھی اور آج بھی درست ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک صرف وادی تک محدود نہیں یہ سلوک پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہلی اور گجرات میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے جبکہ ہم نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کیسے بھارت کے اندر اور پاکستان کے گردونواح میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے مراکز کھولے ہوئے ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی پڑوسی ملک کی سرزمینِ کو استعمال کرے اس لیے کل یہ نکتہ میں نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں بھی اٹھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version