Advertisement

4 ملین بچے وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہوں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ    اگلے سال سے پرائمری اسکول جانے والے 4ملین بچے وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کی، ان کی تعلیمی خواہشات اور ان کو در پیش اہم مسائل سنے ۔

مجموعی طور پر، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے49اہل طلباء کو سال 2019-20 میں احساس اسکالرشپ سے نوازاگیا ۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ نے کہا کہ    احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کومزید بہتر بنانے کیلئے طلباء کی رائے بہت اہم ہے۔

Advertisement

طلباء ڈاکٹر ثانیہ کے ساتھ بیٹھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کو ضرورت مند طلباء کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔

 اہل طلباء آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔ یہ پورٹل 30نومبر 2020تک کھلا ہے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹیم کے ہمراہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں مستحق بچوں کے اندراج کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز اور جھنگ سیداں میں مبین شاہ ماڈل اسکول فار بوائز کا دورہ  بھی کیا ۔

اس دورے کے دوران ، انہوں نے اساتذہ، والدین اور بچوں سے ملاقات کی ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ  پاکستان کے تمام اضلاع میں وسیلہ تعلیم کی توسیع  کے لیے تمام ادارہ جاتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اگلے سال سے 4ملین پرائمری سکول جانے والے بچے اس سے مستفید ہوں گے۔

احساس پروگرام کے تحت 2000روپے فی سہ ماہی لڑکیوں کے لیے جبکہ 1500روپے فی سہ ماہی لڑکوں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version