آرمی چیف کا علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
General Qamar Javed Bajwa,#COAS, expresses heartfelt condolence on the sad demise of Allama Khadim Hussain Rizvi. “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace, Ameen” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 19, 2020
آرمی چیف نے علامہ خادم حسین رضوی کے لئے دعائیہ کلمات استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، آمیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے علامہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2020
انہوں نے اپنے پیغام میں علامہ خادم حسین رضوی کے لئے دعائیہ کلمات استعمال کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے بھی علامہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
Sad news of Molana khadim Hussain Rizvi’s demise. Inna lil lahe wa illayhe rajiuoon. May god bless his soul.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 19, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

