Advertisement

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ جنوبی وزیرستان، کوٹ کئی- کراما- کانی گرام سڑک کا افتتاح

غیر ملکی سیاحوں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جس میں  وزیر اعلی نے 41 کلومیٹر لمبی کوٹکئی، کراما، کانیگرام سڑک کا افتتاح کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کا تقریباً تمام عمل احسن انداز میں مکمل ہو چکا ہے اب حکومت ان اضلاع کی تیز رفتار ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

محمود خان نے کہاکہ قبائلی عوام پر گزرے مشکل حالات کا بخوبی اندازہ ہے جس کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ علاقے میں زراعت کی ترقی کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر بھی کام کیا جائے گا، علاقے میں سیاحت کے فروع کے لئے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے تاکہ علاقے کی خوبصورتی سے بھی استفادہ کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ جنوبی وزیرستان میں کٹیگری ڈی اسپتال توئی خولہ کا افتتاح بھی کیا ہے۔

وزیر اعلی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ہے، 40 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں چھ مختلف شعبوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version