Advertisement

کراچی، ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کورونا کیسز سے متعلقہ گلیوں کو بند کیا جائے گا  جبکہ متاثرہ گلیوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

متعلقہ گلیوں سے رہائشیوں کو باہر نکلتے ہوئے لازمی ماسک پہننا ہوگا۔

واضح رہے کہ  سندھ حکومت  نے لاک ڈاؤن میں کاروبار کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ اب ہفتہ وار تعطیلات کے تحت صرف ایک روز کاروبار بند رہے گا۔

Advertisement

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version