Advertisement

اے ایس آئی محمد بخش نے انسانیت کی مثال قائم کردی، مرتضیٰ وہاب

مرتضٰی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کشمور میں پیش آنے والے وحشیانہ واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ دیا ہے جبکہ اے ایس آئی محمد بخش نے انسانیت کی مثال قائم کردی ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کشمور واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے تاہم اس واقعے مین ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اس واقعے مین متاثرہ خاتون اور اس کی بچی کی مدد کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش نے انسانیت کی مثال قائم کی ہے جس پر سندھ حکومت نہ صرف اے ایس آئی کی احسان مند ہے بلکہ پولیس کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف محمد بخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات اٹھائے جائیں گے بلکہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کی تعلیم اور علاج کے لیے جہاں جانا پڑا سندھ حکومت اخراجات اٹھائے گی۔

مشیر قانون سندھ نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں بھی ان کیسز کی بروقت پیروی کریں تاکہ ملوث ملزمان کو مثالی سزا دی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version