Advertisement

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

fo-2

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا گلگت بلتستان کے بارے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی طور مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت تہتر برسوں سے زائد عرصہ سے جموں کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے جبکہ جھوٹے اور من گھڑے بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی ، سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version