سیہون، لعل شہباز قلندر کا مزار 31 جنوری تک زائرین کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک مرتبہ پھر سے مشہور بزرگ لعل شہباز قلندر کا مزار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفیٰ نے لعل شہباز قلندر کا مزار 31 جنوری تک عام زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ملک بھر سے لاکھوں زائرین آتے ہیں۔
ڈی سی جامشورو کامزید کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایات پر مزار آج شام 6 بجے عام زائرین کے لیے بند کردیا جائے گا جو دو ماہ تک زائرین کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News