حکومت کو جلسہ روکنے کا بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کا خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو جلسہ روکنے کا بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، اس حکومت کو کسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ چلا گیا اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور کا تاریخی جلسہ ہوگا جبکہ حکومت مخالف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ادارے جو ملک کے دفاع کے ضامن ہیں اور اس ناجائز اور نااہل حکومت کی پشت پناہی کرتے ہیں، وہ ریاست کی بقا کا حق ادا نہیں کر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

