Advertisement

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے، وزیر خارجہ

FM holds press conference in Niger on issues

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میامے نائجر میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ نائجر کے ساتھ ہمارے بہت اچھے سفارتی تعلقات ہیں یہ میرا نائجر کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے ہمیں ان چیلنجز پر گفتگو کرنے کا موقع ملے گا جن کا سامنا اس وقت مسلم امہ کر رہی ہے اور او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے جس سے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے چیلنجز میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رحجان اور کرونا عالمی وبائی چیلنج ہے، اسلاموفوبیا کے حوالے سے ہم اس او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ایک جامع قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر اور کمزور معیشتوں کو قرضوں میں سہولت کی فراہمی کی تجویز دی ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف موثر جنگ کیلئے آپ کو الحاق اور شراکت داری کی ضرورت ہے جس طرح پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ہم نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف دہشتگرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہہم نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی بھارتی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے ایک ڈوزئیر کی شکل میں رکھے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس صورت حال کی جانب مبذول کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افریقہ 1.3 ارب آبادی کا حامل ایک اہم براعظم ہے ہم افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے “انگیج افریقہ پالیسی”پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نائجر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں عملی طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں – ہم نائجر میں ایکسپورٹ پروموشن زون کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نایجر کے ساتھ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version