ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، فخر امام

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء شبلی فراز، فخر امام اور حماد اظہر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملک میں جاری گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں کمی کے باعث طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی، گندم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے 2 لاکھ ٹن درآمد کی جا چکی ہے جبکہ نجی شعبہ کی درآمد کا ہدف 11 لاکھ ٹن ہے جس میں سے 8 لاکھ درآمد کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صوبوں کی طرف سے جو اعداد و شمار آتے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کمی ہو اس کو پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی قلت نہیں ہونے دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

