Advertisement

کورونا وائرس کی تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایس او پی پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور اسی لئے ہمیں لوگوں کو پابند کرنا ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے اور اسکے ساتھ ساتھ تمام مذہبی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کروانے کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا ہے کہ تمام شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریستورنٹس، فیکٹریز و دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے اور اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا تو ہم مزید سخت اقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کئی ماہ بعد ہوا ہے جس میں وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری کالجز باقر نقوی، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، کور کمانڈر کے نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version