Advertisement

رینجرز کی کراچی میں کارروائی، 23 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں  ملوث 23ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

رینجرز نے زمان ٹاؤن، عید گاہ، رسالہ،ٹیپو سلطان، بلدیہ ٹاؤن، فیروزآباد، سعید آباد، مومن آباد اور شاہراہِ فیصل کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈاکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ فیروزآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version